• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 169813

    عنوان: كیا كوئی عورت اپنے بہن بہنوئی كے ساتھ عمرہ كے لیے جاسكتی ہے؟

    سوال: میں اور میری بیوی عمرہ پہ جانا چاہتے ہیں تو کیا میری سالی بھی ہمارے ساتھ عمرہ کرنے جاسکتی ہے؟

    جواب نمبر: 169813

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 778-694/M=07/1440

    سالی نامحرم ہے اور آپ دونوں (بہنوئی ، سالی) کا ایک دوسرے سے پردہ ہے، عورت کو شوہر یا محرم کے بغیر سفر شرعی طے کرکے عمرہ یا حج کے لئے جانا جائز نہیں، پس آپ کی سالی کا آپ کے ساتھ شرعی مسافت طے کرکے عمرہ کے لئے جانا درست نہیں، بیوی کا ساتھ ہونا کافی نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند