• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 168154

    عنوان: جہیز كی وجہ سے حج كی فرضیت كا مسئلہ؟

    سوال: کوئی شخص اپنی بیٹی کو اتنی مالیت کا سامان جہیز کی شکل میں دیتا ہے جس سفر حج کا خرچہ پورا ہوسکتا ہے تو کیا ایسی حالت میں لڑکی پر حج فرض ہوجائے گا؟

    جواب نمبر: 168154

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 551-488/H=05/1440

    حاجت اصلیہ سے زائد اتنا سامانِ جہیز ہو کہ جس کی وجہ سے بیٹی کو استطاعت سبیل حاصل ہوجائے تو اُس پر حج فرض ہو جائے گا ورنہ نہ ہوگا۔ قال اللہ تعالیٰ وللہ علی الناس حج البیت من استطاع إلیہ سبیلا ․ (سورة آل عمران)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند