• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 165553

    عنوان: صفا و مروہ مسجد حرام کا حصہ ہے یا نہیں؟

    سوال: میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ صفا و مروہ مسجد حرام کا حصہ ہے یا مسجد سے باہر ہے؟کیا خواتین حالت حیض میں صفا مروہ میں ٹھہر سکتی ہیں؟

    جواب نمبر: 165553

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 61-77/D=2/1440

    اصلاً (مسعیٰ) صفا و مروہ کے درمیان کا حصہ مسجد حرام سے خارج اور باہر ہے اسی لئے حائض اور جنبی کا داخلہ وہاں شرعاً منع نہیں ہے لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ حرم شریف کی جدید توسیع کے موقعہ پر انتظامیہ نے اس کے مسجد حرام میں داخل ہونے کی بات کی ہے۔ جس پر شرعی نقطہ نظر سے علماء کرام غور کر رہے ہیں کہ انتظامیہ کے اس طرح اعلان کردینے سے کیا سابق شرعی احکام بدل جائیں گے؟ اس لحاظ سے یہ مسئلہ زیر غور ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند