• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 165352

    عنوان: منی میں ٹھہرنے کے دوران خواتین آٹھ ذی الحجہ کو قصر پڑھیں گی یا پوری نماز پڑھیں گی؟

    سوال: منی میں ٹھہرنے کے دوران خواتین آٹھ ذی الحجہ کو قصر پڑھیں گی یا پوری نماز پڑھیں گی؟ ہمیں سعودی حکومت میں دی گئی تھیں جس میں نے پڑھا تھا کہ ہم قصر پڑھیں گے،مگر پاکستان میں میرے احباب کہتے ہیں کہ ہمیں پوری نماز پڑھنی ہوگی، تو اب مجھے کیا کرنا چاہئے؟ میں اب پاکستان واپس آگئی ہوں۔

    جواب نمبر: 165352

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 69-65/D=2/1440

    منیٰ جانے سے پہلے مکہ مکرمہ میں اگر آپ کا قیام (ٹھہرنا) ۱۵/ دن یا اس سے زاید ہو چکا تھا تو آپ جس طرح مکہ میں پوری نماز پڑھ رہی تھیں منیٰ ، مزدلفہ میں بھی پوری نماز پڑھیں گی۔

    اور اگر منیٰ جانے سے پہلے مکہ مکرمہ میں آپ کا قیام ۱۵/ دن سے کم تھا جس کی وجہ سے آپ مکہ میں قصر کر رہی تھیں تو منیٰ ، مزدلفہ میں بھی قصر کریں گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند