• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 163041

    عنوان: عمرہ کے طواف میں اضطباع کرنا کیسا ہے؟

    سوال: اضطباعمیں سیدھا کاندھا کھلا رکھنا اوپر کی چادر کو سیدھے کاندھے کی بگل سے نکال کر الٹے کاندھے پر ڈالنا تین چکر بعد سیدھے کاندھے کو ڈھاکنا ہے یا ساتوں چکر میں سیدھا کاندھا کھلا رکھنا ہے جواب سے مطلع فرمائیں۔

    جواب نمبر: 163041

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1077-1178/L=11/1439

    اضطباع (چادر بغل میں ڈال کر داہنا کندھا کھولنا) ساتوں چکروں میں مسنون ہے لہٰذا ساتوں چکروں میں اضطباع کرنا چاہیے۔ وأما سنن الطواف فالاضطباع في جمیع أشواطہ وینبغي أن یفعلہ قبل الشروع في الطواف بقلیل․ (غنیة الناسک: ۱۱۸)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند