• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 160807

    عنوان: کیا غیر مسلم کے پیسوں سے حج کی ادائیگی کرنا جائز ہوگا؟

    سوال: کیا غیر مسلم کے پیسوں سے حج کی ادائیگی کرنا جائز ہوگا؟

    جواب نمبر: 160807

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:882-809/M=8/1439

    غیر مسلم کے پیسے اگر آپ کو جائز طریقوں سے حاصل شدہ ہیں مثلاً اس نے آپ کو ہبہ کیا ہے یا کسی چیز کی خریداری میں بطور ثمن ادا کیا ہے یا کسی چیز کی اجرت کے طور پر دیا ہے تو اس پیسے سے حج کی ادائیگی جائز اور درست ہے اور اگر کوئی اور پیسہ مراد ہے تو نوعیت واضح کرکے سوال دوبارہ کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند