عبادات - حج وعمرہ

India

سوال # 160482

(۱) بغیر محرم کے عورتوں کا حج کرنا کیسا ہے؟
(۲) کیا انڈین گورنمنٹ کے ذریعہ بنائے گئے اصول و ضوابط کہ بنا محرم کے بھی عورتیں حج پر جاسکتی ہیں، کیا یہ جائز ہے؟

Published on: Apr 29, 2018

جواب # 160482

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:762-676/D=8/1439



عورتوں کا بغیر محرم کے سفر حج پر جانا شریعت کی جانب سے منع ہے، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جو عورت اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتی ہے وہ بغیر محرم کے ایک دن ایک رات کا سفر نہ کرے، لا یحل لامرأة توٴمن باللہ والیوم الآخر أن تسافر مسیرة یوم ولیلة إلا مع ذي محرم علیہا (صحیحین) لہٰذا غلبہٴ فساد کے ایسے زمانے میں جب کہ مشاعر حج کی ادائیگی میں عورتوں کو مددگار کی سخت ضرورت ہوتی ہے، گورنمنٹ کا بنایا گیا قانون کہ عورتیں بنا محرم کے بھی حج پر جاسکتی ہیں، درست نہیں ہے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات