• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 159141

    عنوان: کیا کسی مرد کے ساتھ بیک وقت ایک سے زائد محرم خواتین عمرہ کیلئے جا سکتی ہیں ؟

    سوال: بیک وقت والدہ اور پھوپھی کے ساتھ محرم بن کر عمرہ کیلئے جاسکتے ہیں ؟ کیا کسی مرد کے ساتھ بیک وقت ایک سے زائد محرم خواتین عمرہ کیلئے جا سکتی ہیں ؟ اس طرح پر کہ ایک والدہ اور دو پھوپھی ہو ؟

    جواب نمبر: 159141

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:755-597/sd=6/1439

     جی ہاں ! ایک مرد کے ساتھ اس کی چند محرم خواتین عمرہ کے لیے جاسکتی ہیں ، لہذا بیٹے کے ساتھ والدہ اور اس کی دو پھوپیاں عمرے میں جاسکتی ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند