• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 158447

    عنوان: جنبی حالت میں نفلی طواف

    سوال: کسی نے جنبی حالت میں نفلی طواف کرلیا تو اب کس طرح ازالہ کیا جائے ؟

    جواب نمبر: 158447

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 518-506/D=6/1439

    اگر مکہ مکرمہ میں موجود ہے تو طہارت کے ساتھ طواف کرلے تلافی ہوجائے گی اور اگر مکہ مکرمہ سے واپس آچکا ہے قضا طواف کی نہیں کرسکتا تو اسے بطور دم کے ایک بکری ذبح کرنی ہوگی قال في الدر (أو طاف للقدوم) لوجوبہ بالشروع (أو للصدر جنبًا) وفي الشامي قولہ لوجوبہ بالشروع؛ أشار إلی أنی الحکم کذلک في کل طواف ہو تطوع فیجب الدم لو طافہ جنبًا (ج۲ص۵۸۱،زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند