• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 157701

    عنوان: ایک دن میں ایک سے زیادہ مرتبہ عمرہ کرنا ؟

    سوال: کیا ایک دن میں ایک سے زیادہ مرتبہ عمرہ کر سکتے ہیں؟ اگر آپ کا جواب ہاں ہے تو سر پر استرا کس طرح کریں ؟

    جواب نمبر: 157701

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:460-388/L=4/1439

    جی ہاں!ایک دن میں ایک سے زائد عمرہ کرسکتے ہیں،اورایک مرتبہ بال مونڈا لینے کے بعد اگر سر پر بال نہ ہوں تو سر پر استرے کا پھیرنا ضروری ہوگا۔ ویجب إجراء موسی علی الأقرع وذي قروح إن أمکنہ ہو المختار۔ (غنیة جدید ۱۷۴قدیم ۹۳)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند