• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 155213

    عنوان: کیا عورت اپنی بہن اوربھائیوں کے ساتھ عمرہ کو جاسکتی ہے؟

    سوال: کیا عورت اپنی بہن اوربھائیوں کے ساتھ عمرہ کو جاسکتی ہے؟

    جواب نمبر: 155213

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:64-49/N=2/1439

    نسبی بھائی (خواہ عینی ہو، علاتی یا اخیافی)بہن کے حق میں محرم شرعی ہوتا ہے؛ اس لیے اگر بہن، بھائیوں کے ساتھ سفر قابل اطمینان ہو ، کسی فتنہ کا اندیشہ نہ ہو تو عورت اپنی بہن اور بھائیوں کے ساتھ عمرہ پر جاسکتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند