عبادات >> حج وعمرہ
سوال نمبر: 154933
جواب نمبر: 15493301-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:24-19/M=2/1439
خواتین حالت احرام میں نقاب پہن سکتی ہیں،عورتوں کے لیے نامحرم مردوں سے پردہ حالت احرام میں بھی لازم ہے، البتہ حالت احرام میں عورت کے لیے چونکہ چہرہ ڈھانپنا منع ہے اس لیے عورت سر پر کوئی چھجہ (ہیٹ، ٹوپ) وغیرہ لگالے اور اس کے اوپر سے نقاب یا کوئی کپڑا اس طرح ڈال لے کہ وہ چہرہ سے مس نہ کرے اور اجانب سے پردہ بھی ہوجائے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں
یہ جاننا چاہتاہوں کہ میں سعودی عرب میں نوکری کرتا ہوں اور میں نے دو عمرے کئے
ہیں، کچھ لوگ کہتے ہیں کہ میرے اوپرحج فرض ہوگیا ہے۔ کیا یہ صحیح ہے کہ میرے اوپر
حج فرض ہوگیاہے؟
میں گزشتہ آٹھ سال سے سعودی عرب میں کام کررہا ہوں مالی حالات کی وجہ سے اس مدت میں میں نے حج نہیں ادا کیا۔ الحمد للہ اب میری مالی حالت آرام دہ ہے اوران شاء اللہ اس سال اپنی بیوی کے ساتھ میں حج کرنے جارہا ہوں۔میرے والدین الحمد للہ زندہ ہیں اوروہ پاکستان میں رہتے ہیں۔ میرے دوبڑے بھائی ہیں ایک سعودی میں کام کررہاہے جب کہ دوسرا پاکستان میں کام کررہا ہے اورہمارے والدین کی خدمت کررہا ہے۔ اب اوپر مذکورصورت حال کو دھیان میں رکھتے ہوئے میرے والد صاحب مجھے حج ادا کرنے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔ وہ کہہ رہے ہیں کہ پہلے تم میرے حج کا انتظام کرو اس کے بعد تم ادا کرو بصورت دیگر تمہاراحج قبول نہیں ہوگا۔ برائے کرم تفصیل سے لکھیں کہ اس طرح کی صورت حال میں اسلام کا کیا حکم ہے؟ اورنیز کیا اسلام میرے والد صاحب کو اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ وہ مجھے حج کرنے سے روکیں؟ برائے کرم اس فقہ کا نام لکھیں جس میں آپ جواب دیں۔
1421 مناظرمیں اس سال اپنے شوہر کے ساتھ حج کرنے کا ارادہ کئے ہوئے ہوں اور فارم بھردیا ہے مجھے یہ بتائیں کہ ناپاکی کی حالت میں کیا کیا نہیں کرسکتے، او رجو ارکان بحالت حیض چھوٹ جائیں ان کو کس طرح سے او رکب پورا کریں گے؟ از راہ کرم کوئی ایسی جامع کتاب بتائیں جس میں اس طرح کے تمام مسائل آسان اردو میں دئے ہوئے ہوں خاص طور پر عورتوں کے مسائل ۔
1797 مناظر