• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 153263

    عنوان: حالت احرام میں بغیر خوشبو کا پاوٴڈر استعمال کرنا کیسا ہے؟

    سوال: حالت احرام میں میں بغیر خوشبو والا talcum powder استعمال کرسکتے ہیں؟ کیونکہ میری جلد بہت چکنی (oily) ہے اور چکنا پن میرے چہرے پر بہت ہوتا ہے جس کی وجہ سے میں پاوٴڈر کا استعمال کرتی ہوں۔ برائے مہربانی مجھے جواب بتائیں کہ حالت احرام میں بنا خوشبو کا پاوٴڈر استعمال کرنا جائز ہے یا نہیں؟ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 153263

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1176-1141/N=11/1438

     حالت احرام میں صرف خوشبو والا پاوٴڈر یا صابن کا استعمال ناجائز وممنوع ہے ، بغیر خوشبو والا پاوٴڈر یا صابن کا استعمال ممنوع نہیں ہے؛ اس لیے آپ حالت احرام میں جلد کی چکناہٹ دور کرنے کے لیے بغیر خوشبو والا پاوٴڈر استعمال کرسکتی ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند