• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 15186

    عنوان:

    نفلی طواف صرف ایک شخص کی طرف سے کیا جاسکتاہے یا مختلف لوگوں کی طرف سے کیا جاسکتاہے؟

    سوال:

    نفلی طواف صرف ایک شخص کی طرف سے کیا جاسکتاہے یا مختلف لوگوں کی طرف سے کیا جاسکتاہے؟

    جواب نمبر: 15186

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1625=1341/1430/د

    ایک نفلی طواف ایک ہی شخص کی طرف سے کیا جاسکتا ہے، البتہ الگ الگ طواف کرسکتا ہے، یاایک طواف اپنی طرف سے کرکے بہت سے لوگوں کو اس کا ثواب پہنچایا جاسکتا ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند