• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 151627

    عنوان: عنوان: لاٹری کے ذریعہ حج یا عمرہ کرنا

    سوال: لاٹری کے ذریعہ یا کسی انعام کی صورت میں عمرہ یا حج کرنا جائز ہے؟ کیوں کہ ہم نے اپنے بزرگوں سے سنا ہے کہ اس طرح سے جائز نہیں ہے، کیونکہ اس میں خود کے پیسے یا استطاعت شامل نہیں ہوتی، آپ کیا فرماتے ہیں؟ مہربانی فرماکر آسان سا جواب دیجئے گا۔ شکریہ

    جواب نمبر: 151627

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 489-647/D=9/1438

    لاٹری یا انعام کی جو صورت پیش نظر ہے اس کی پوری تفصیل لکھ کر حکم معلوم کریں۔

    لاٹری کی مختلف شکلیں ہوتی ہیں او راکثر شکلیں جوے (قمار) پر مشتمل ہوتی ہیں جو بلاشبہ ناجائز اور حرام ہیں، انعام تو اچھی اور جائز صورتوں پر بھی صادق آتا ہے بلکہ اصل کے اعتبار سے انعام کی اکثر شکلیں جائز ہوتی ہیں بعض ناجائز بھی ہوسکتی ہیں۔

    لہٰذا جس صورت واقعہ کا حکم معلوم کرنا چاہتے ہیں اس کی پوری تفصیل لکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند