• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 151505

    عنوان: حج میں حلق نہیں کیا تو کیا حکم ہے

    سوال: حضرت صاحب، آپ سے میرا سوال ہے کہ حج میں حلق نہیں کیا تو کیا حکم ہے شریعت میں؟ براہ کرم، دلیل کے ساتھ جواب دیں۔

    جواب نمبر: 151505

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1028-1387/H=1/1439

    اگر حاجی ابھی مکہ المکرمہ میں ہی ہو اور ایام نحر بھی باقی ہوں تو حلق کرلے یا کرالے اور ایسی صورت میں تاخیر ہونے کی وجہ سے کوئی دم وغیرہ واجب نہیں، اگر ایام نحر گذرجانے کے بعد حلق کرائے گا تو ایک دم واجب ہوگا اور اگر ایام نحر بھی گذرگئے اور حرم سے باہر آگیا اور پھر حلق کرایا تو دو دم واجب ہوگئے اورحلق کرالینے پر حلال بہرحال ہوجائے گا۔ وفي الدر المختار أو حلق في حل بحج في أیام النحر فلو بعدہا فدمان اھ قولہ (فدمان) دم للمکان ودم للزمان․ ط قولہ: (لاختصاص الحلق) أي لہما بالحرم وللحج في أیام النحر․ ط اھ (باب الجنایات في کتاب الحج من رد المحتار ج۳ص ۹۱۵مطبوعہ المکتبة الأشرفیہ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند