عبادات - حج وعمرہ

india

سوال # 149043

بہت سے معتمرین و حجاج کبھی زیارت کی لئے طائف تو کبھی خریدی کے لئے جدہ جاتے ہیں، تو کیا مکہ واپسی پر احرام باندھنا اور عمرہ کرنا ضروری ہے؟

Published on: Mar 20, 2017

جواب # 149043

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:  761-746/L=6/1438



اگر حاجی یا معتمر میقات سے باہر ہوجائے تو واپسی پر اس کو احرام باندھ کر آنا ضروری ہے، ورنہ نہیں، اس لحاظ سے چونکہ جدہ میقات سے باہر نہیں اس لیے جدہ سے واپسی پر احرام باندھنا ضروری نہ ہوگا۔ لو قصد موضعًا من الحل کخلیص وجدہ حل لہ مجاوزتہ بلا إحرام (شامي: ۳/۴۸۲) البتہ طائف میقات سے باہر ہے، اس لیے طائف سے واپسی پر احرام باندھنا ضروری ہوگا۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات