• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 148136

    عنوان: بلا احرام طواف کرنے سے کیا عمرہ ادا ہوجائے گا؟

    سوال: ایک آدمی سعودی عرب میں ملازم ہے ، اس نے عمرہ کرنے گیا ،اس نے احرام نہیں باندھا ، بلکہ صرف طواف کرکے چلا آیا تو کیا اس کا عمرہ ہوگیا ؟اگر نہیں تو کیا اس پر دم ہے ؟ مفصل جواب دیں۔

    جواب نمبر: 148136

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:  459-590/sn=6/1438

    صورتِ مسئولہ میں اس شخص کا عمرہ ادا نہیں ہوا؛ کیوں کہ اس نے احرام ہی نہیں باندھا جو کہ شرط ہے، اس پر ضروری ہے کہ از سر نو احرام باندھ کر ایک عمرہ ادا کرلے نیز بلا احرام حدودِ حرم میں داخل ہونے کی وجہ سے ایک دم بھی دے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند