Pakistan
سوال # 147993
Published on: Jan 25, 2017
جواب # 147993
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 459-483/M=4/1438
جی ہاں، آپ عمرہ کے لیے جانے والے دوست کو ثواب کی نیت سے پیسے دے سکتے ہیں، ان شاء اللہ اس کا ثواب آخرت میں ملے گا، ہدیہ کا دینا لینا خلوص کے ساتھ کار ثواب اور آپسی محبت کا ذریعہ ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات
جو شخص پہلی بار حج یا عمرہ پر جائے تو کیا اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ چالیس نماز یں مسجد نبوی میں ادا کرے؟ کیا مسجد نبوی میں چالیس نمازیں ادا کرنا حج یا عمرہ کے لیے ضروری ہے؟یا یہ سنت ہے یا مستحب؟اگر کوئی حج یا عمرہ میں جائے اور مسجد نبوی میں چالیس نمازیں ادا نہ کرے تو کیا اس کا حج یا عمرہ ادا ہوگیا؟
میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیا میونسپلٹی کے لحاظ سے منیٰ اب مکة المکرمہ کا حصہ ہے؟ یا انتظامی حدود یا کسی اور معیار سے وہ اب ایک مستقل شہر ہے؟ ہم یہ سوال اس لیے اس لیے کررہے ہیں تاکہ یہ واضح ہوجائے کہ حج کے دوران کیا طریقہٴ کار اپنایا جائے؟
سوال یہ ہے کہ کمپنی کا آفاقی ملازم دوسرے تیسرے دن مکہ جاتا ہے، کیا ہر مرتبہ احرام و عمرہ لازم ہے؟ جب کہ بعض مرتبہ وقت بھی نہیں ہوتا۔ اور اگر کوئی لمبے وقفے کے بعد جاتا ہے تو کیا حکم ہے؟ کمپنی سے وقت محدود ہوتا ہے۔ دونوں کا حکم مفصل اور مدلل بیان فرماکر شکریہ کا موقع دیں۔
ایک آدمی نے مجھے بتایا کہ عمرہ (طواف و سعی) مکمل کرنے کے بعد کسی سے مدد لینے کے بجائے میں اپنا سر خود ہی حلق کرسکتا ہوں۔کیا ایسا کرنا درست ہے؟ نیز، عمرہ کے بعد کیا داڑھی کے بال بھی کاٹنا چاہیے یا اس کا کاٹنا ضروری نہیں ہے؟ حال ہی میں میں نے عمرہ کیا اور عمرہ کے بعدمروہ پر کوئی شخص میرے داڑھی کے بال کاٹنے کے لیے تیار نہیں ہوا۔
میرے چچا میری دادی اور اپنی بیوی کے ساتھ حج کرنے کا ارادہ کررہے ہیں۔ کیا وہ دونوں ایک ساتھ حج کو جاسکتے ہیں؟ جانے سے پہلے کیا ضروری ہے کہ وہ اپنے بچوں کا عقیقہ کرلیں؟ وہ چِٹ فنڈ میں دس ہزار روپئے جمع کرتے تھے، انھیں آٹھ ہزار روپئے واپس ملے ، اس رقم کو انھوں نے ایک دوست کو بلا سود کے دیدیا ۔ لہٰذا کیا اس دوست سے وہ رقم لے کر اس رقم کو وہ حج میں استعمال کرسکتے ہیں؟
میں درج ذیل سوال کرنا چاہتا ہوں۔ زید کی عمر ۸۰/سال ہے اور انھیں دائیں پیر میں VARICOSE VAINS کی بیماری ہے۔ اس بیماری میں پیر کی رگیں ڈھیلی ہوجاتی ہیں اور خون ان رگوں میں جمنے لگتا ہے جس کی وجہ سے بہت تکلیف ہوتی ہے۔ خون کے جماؤ سے بچنے کے لیے زید کو ران سے لے کر ٹخنوں تک ہر وقت الاسٹک اسٹاکنگ کا موزہ پہننا پڑتا ہے۔ یہ اسٹاکنگ موٹے سوت کا ہوتا ہے اور یہ رگوں کو باندھ کران کی جگہ پر رکھتا ہے۔ اسٹاکنگ سے پنجے ڈھکے ہوئے نہیں ہوتے(کھلے رہتے ہیں)۔ احرام کے دوران اس اسٹاکنگ کے پہننے کے جواز و عدم جواز کے سلسلے میں علماء کیا فرماتے ہیں؟
حج یا عمرہ کے سفر میں کیا ہم کسی ایسے شخص کی طرف سے عمرہ کرسکتے ہیں جو انڈیا میں اپنے گھر پر ہو؟مکہ میں مسجد عائشہ میں موجود ایک مفتی صاحب نے بتایا کہ ہم ایسے زندہ شخص کی طرف سے عمرہ نہیں کرسکتے جو خود مکہ آکر عمرہ کرنے کے قابل ہو۔
ہم مدینہ منورہ کی زیارت کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس سلسلے میں مشورہ دیں۔ میں نے فضائل حج میں مذکور مسجد نبوی اور مدینہ منورہ کے آداب کا مطالعہ کیا ہے۔ میں زیارت اور مدینہ کے تاریخی واقعات (خصوصاً مسجد نبوی )کے متعلق تفصیل سے جاننا چاہتا ہوں۔ اس سلسلے میں تازہ ترین کتابوں کی طرف رہ نمائی فرمائیں کیوں کہ اب بہت زیادہ توسیع و تعمیر ہوچکی ہے اور مسجد نبوی کے اندر مقامات کی تعیین مشکل ہوگئی ہے اور اس موضوع جو اکثرکتابیں ہیں وہ بہت پہلے لکھی گئی ہیں۔ براہ کرم، مجھے کسی نئی کتاب کا پتہ بتائیں جس میں مسجد نبوی اور مدینہ منورہ کے تاریخی مقامات مل جائیں۔
ہوائی جہاز کے ذریعہ مدینہ سے جدہ اور پھر وہاں سے مکہ جانا ہے۔جب آپ ہوائی جہاز میں ہوں گے اسی وقت میقات آجاتا ہے۔ کیا یہ جائز ہے کہ مدینہ میں ہوٹل کے اندر ہی ہوائی جہاز پر سوال ہونے سے پہلے احرام پہن لے اور عمرہ کی نیت کرلے؟ یا یہ ضروری ہے کہ ٹیکسی کے ذریعہ میقات پر احرام باندھنے کے لیے جائے اور پھر ایرپورٹ پر آئے؟ جب ہم پہلا عمرہ کر کے مکہ میں ہوں اور دوسرا یا تیسرا عمرہ کرنا چاہیں تو کیا مسجد عائشہ (رضی اللہ عنہا) اس عمرہ کی نیت کریں ؟ کیا دوسرا یا تیسرا عمرہ کرنے کا یہ صحیح طریقہ ہے؟