• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 146440

    عنوان: بار بار عمرہ كے بجائے غریبوں كی مدد كرنا كیسا ہے؟

    سوال: بعض لوگ کہتے ہیں کہ فرض حج کرنے کے بعد بار بار حج وعمرہ کرنے کی بجائے غرباء ومساکین کی مدد کرنا زیادہ افضل ہے۔ کیا ایسا کہنا درست ہے؟

    جواب نمبر: 146440

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 195-195/B=3/1438

     

    حدیث شریف میں آیا ہے کہ ایک فرض حج ادا کرنے کے بعد بھی حاجی کو ہر ۴- ۵/ سال کے بعد نفلی حج اور عمرہ کے لیے جاتے رہنا چاہئے۔ حضرت امام اعظم ابوحنیفہ رحمة اللہ علیہ بھی پہلے اسی نظریہ کے قائل تھے، لیکن جب انہوں نے متعدد حج نفلی کئے اور حج میں جو مشقت دیکھی تو پھر اپنی رائے بدل دی اور فرمایا کہ غریبوں کی مدد کرنے سے نفلی حج کرنے میں زیادہ فضیلت اور اجرو ثواب ہے۔ حج سے آنے کے بعد غریبوں کی مدد بھی کرے، حج کرنے سے اللہ تعالیٰ مالداری نصیب فرماتا ہے، اس طرح دونوں جمع ہوسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند