عبادات - حج وعمرہ

India

سوال # 146124

میں عمرہ کے لیے جارہاہوں، میرا عمرہ کرنے کے بعد میں اپنے مرحوم والد صاحب کی طرف سے عمرہ کرسکتاہوں کیا اور اپنے رشتہ داروں کی طرف سے طواف کرسکتے ہیں کیا اسکا مسئلہ بتائیں تو مہربانی ہوگی۔

Published on: Nov 23, 2016

جواب # 146124

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa ID: 148-110/D=2/1438



 



جی ہاں پہلا عمرہ اپنی طرف سے کرنے کے بعد آپ دوسرا عمرہ دوبارہ میقات سے یا مسجد عائشہ سے احرام باندھ کر اپنے والد کی طرف سے کرسکتے، بلکہ اس کے علاوہ اور بھی نفلی عمرے کرنا چاہیں تو مذکورہ طریقہ پر کر سکتے ہیں۔



(۲) جی ہاں نفلی طواف بھی اپنے رشتہ داروں کی طرف سے جس قدر چاہیں کرسکتے ہیں۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات