• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 145525

    عنوان: کیا عمرہ کرنے کے بعد حج فرض ھو جاتا ھے؟

    سوال: بہت سارے لوگ کہتے ہیں کہ عمرہ کرنے کے بعد حج فرض ہوجاتا ہے اگر نہیں کریں گے تو کیا گنہگار میں شامل ہو جائیں گے؟

    جواب نمبر: 145525

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 051-052/D=2/1438

     

    سال کے کسی بھی وقت میں عمرہ کرنے سے حج فرض ہو جائے ایسا نہیں ہے بلکہ حج اس عمرہ کرنے والے پر فرض ہوتا ہے۔ (۱) جس نے اپنا حج فرض ادا نہ کیا ہو اور (۲) وہ عمرہ اشہر حج میں کررہا ہو اور (۳) عمرہ کرنے کے بعد حج کی تاریخ تک مکہ میں رکنے کے اخراجات اس کے پاس ہوں نیز (۴) قانونی طور پر مکہ میں رکنے میں رکاوٹ نہ ہو لہٰذا اگر کوئی شخص اشہرِ حج ہی میں عمرہ کررہا ہو مگر بقرعید تک رکنے کا اس کے پاس خرچ نہ ہو یا حکومت کی طرف سے ویزہ نہیں ہے تو اس پر حج فرض نہ ہوگا۔ عن ابن عمر قال جاء رجل إلی النبي صلی اللہ علیہ وسلم فقال: یا رسول اللہ ما یوجب الحجَّ؟ قال: الزاد والراحلة، ترمذی: ا/۱۶۸، باب في إیجاب الحج بالزاد الخ۔ الحج واجب علی الأحرار البالغین العقلاء الأصحاء إذا قدروا علی الزاد والراحلة فاضلا عن المسکن وما لابد منہ وعن نفقہ عیالہ إلی حین عودہ۔ ہدایة: ۱/ ۲۳۱- ۲۳۲، ط: اشرفي دیوبند۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند