• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 13903

    عنوان:

    مکہ منور ہ میں اگر کوئی شخص نماز ادا کرتا ہے تو اس کو ایک لاکھ نمازوں کا ثواب ملتا ہے۔ برائے کرم درج ذیل سوالوں پر روشنی ڈالیں: (۱)کیا یہی ثواب قرآن کی تلاوت کے لیے بھی ہے؟ (۲)حرم کی حد بتائیں کہ کہاں تک حرم کہا جاتاہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 13903

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 962=765/ل

    (۱) نماز کے علاوہ دیگر طاعات کے ثواب میں بھی اضافہ ہوتا ہے، حسن بصری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حرم میں ایک روزہ ایک لاکھ روزوں کا ثواب رکھتا ہے اور ایک درہم صدقہ ایک لاکھ درہم کا ثواب رکھتا ہے، اور اسی طرح ہرنیکی جو حرم میں کی جائے غیر حرم کی ایک لاکھ کے برابر ہے۔ (فضائل اعمال: ۲/۳۵، فضائل حج)

    (۲) مکة المکرمة کے چاروں طرف کچھ دور دور تک زمین ہے اور اس کے حدود پر نشانات لگے ہوئے ہیں، ان نشانات کے اندرونی حصہ کو حرم کہا جاتا ہے، انوار مناسک موٴلف مفتی شبیر احمد صاحب قاسمی: ۱۴۸-۱۵۱ پر ہرطرح کی حدود حرم کا تفصیلی ذکر او ران کا جغفرافیائی نقشہ موجود ہے، اگر تفصیل مطلوب ہو تو مذکورہ بالا کتا ب کا مطالعہ کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند