• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 13617

    عنوان:

    کیا فرماتے ہیں علمائے دین او رمفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں محترمہ تحسین فاطمہ بنت غفور مرحوم جو ابھی سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہوئی ہیں ان کی عمر تقریباً ساٹھ سال سے زیادہ ہے مگر جسمانی اعتبار سے ابھی اچھی خاصی تندرست ہیں، ان کا شرعی محرم سوائے ان کے ایک بھانجہ کے دوسرا کوئی نہیں ہے، جو بالغ بھی ہیں۔واضح رہے کہ تقریباً چھ سال قبل اپنی والدہ کے ساتھ ایک حج بھی کرچکی ہیں۔ امسال انھوں نے حج کا فارم میرے ساتھ بھر دیا ہے جس کی منظور بھی آچکی ہے۔ رشتہ کے لحاظ سے میری اہلیہ کی دور کی خالہ ہوتی ہیں۔ مسئلہ دریافت طلب یہ ہے کہ میرے ساتھ ان کا حج کو جانا درست ہے، جب کہ میرے ساتھ میری اہلیہ اور میرے دور کے بھتیجے اوران کی اہلیہ بھی ہیں؟ یہ حضرات بھی تحسین فاطمہ کے دور کے رشتہ دار ہیں۔ میں ہی اس گروپ کا کاغذی اعتبار سے سرپرست ہوں۔ نیز ان کے میرے ساتھ حج کو جانے سے میرے حج پر تو کوئی فرق نہیں آئے گا؟ شرعی حل سے آگاہ فرمائیں کرم ہوگا۔

    سوال:

    جواب نمبر: 13617

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 885=693/ل

    سفر حج میں شروع سے آخر تک محرم کا ہونا ضروری ہے، اور جب کہ محترمہ تحسین فاطمہ آپ کی حقیقی خالہ نہیں ہیں، تو آپ ان کے محرم شرعی بھی نہیں ہوئے اور حج بھی نفلی ہے، اس لیے ان کا آپ کے ساتھ جانا درست نہیں، لیکن اگر وہ آپ کے ساتھ حج کو جاتی ہیں اورعورتوں کے ساتھ مل کر حج ادا کرلیتی ہیں تو حج کراہت کے ساتھ ادا ہوجائے گا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند