• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 12696

    عنوان:

    سفر حج کے دوران رہائش حرم سے دور ہونے کی وجہ سے کچھ نمازیں میں نے وہیں کی مقامی مسجد میں پڑھیں۔ اس مسجد میں دو امام تھے ان میں سے ایک کی داڑھی شرعی داڑھی نہیں تھی۔کیا ان نمازوں کو جو میں نے ان کے پیچھے پڑھی ہیں لوٹانا ہوگا؟ نیز یہ کہ مجھے یا د نہیں کہ کس دن اور کس وقت کی نماز میں نے اس امام کی اقتداء میں پڑھی ہیں۔ ایسے میں نیت کیا ہوگی؟

    سوال:

    جواب نمبر: 12696

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 784=737/ب

    ویسے کچھ علماء کا یہ فتویٰ ہے کہ مکہ میں جس مسجد میں نماز ادا کی جائے حرم ہی میں نماز پڑھنے کے برابر اسے ثواب ملے گا۔ جو نمازیں آپ نے ڈاڑھی غیرشرعی رکھنے والے کے پیچھے پڑھی وہ نماز بھی کراہت کے ساتھ ادا ہوگئی۔ انھیں دوبارہ اب پڑھنے کا واجبی حکم نہیں۔ جو نیت اور اماموں کے پیچھے نماز پڑھتے وقت کی جاتی ہے، وہی نیت اس کے پیچھے بھی کی جائے گی، مثلاً میں ظہر کی نماز پڑھتا ہوں ۴/ رکعت فرض اللہ کے واسطے اس امام کے پیچھے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند