• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 10637

    عنوان:

    (۱) ایک آدمی نے نماز میں درود ابراہیم نہیں پڑھا (بھول گیا)تو کیا اس کی نماز ہو جائے گی یا نہیں؟ کیا درود ابراہیم میں سیدنا کا اضافہ صحیح ہے یا نہیں؟ کچھ لوگ صحیح کہتے ہیں اور کچھ، نہیں تفصیل سے بتائیں۔(۲) مسجد نبوی کی زیارت کی تفصیل بتائیں کس طرح سرکار کے روضہ کے پاس دعا کریں کس طرح سلام پڑھیں؟ دعا کے اور سلام کے مکمل الفاظ عنایت فرماویں تو بڑی نوازش ہوگی۔(۳) دعا قبلہ کی طرف رخ کرکے کریں یا پھر روضہ مباک کی طرف رخ کرکے کریں (اس کی اگر تفصیل بتادیں تو بہت مہربانی ہوگی)یعنی عملی طریقہ؟(۴) اگر فجر کی نماز چھوٹ جائے تو کیا اس کی قضا صرف دو فرض پڑھیں گے یا دو سنت بھی؟ یہ سوال ان لوگوں کے لیے ہے جو اکثر فجر جماعت کے ساتھ نہیں پڑھتے اور اس کی قضا کرتے ہیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 10637

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 160=160/ م

    (۱) نماز ہوگئی۔ درودِ ابراہیم جس طرح منقول ہے، اسی طرح پڑھنا اچھا ہے۔

    (۲-۳) اس کے لیے: معلم الحجاج، انوار مناسک، مسائل حج وعمرہ وغیرہ کتب کا مطالعہ کرلیجیے، زیارت مسجد نبوی کے آداب اور سلام ودعا کے الفاظ میں لکھے ہوئے ہیں۔

    (۴) جان بوجھ کر نماز قضاء کردینا گناہ کبیرہ ہے، اوراس کی عادت بنالینا تو سخت گنا ہے، اگر کبھی فجر فوت ہوجائے تو زوال سے پہلے قضاء کرنے کی صورت میں سنت اور فرض دونوں کی قضاء کرے اور زوال کے بعد صرف فرض کی قضاء کرے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند