• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 10489

    عنوان:

    اگر کسی کے والدین یا دونوں میں سے کوئی ایک حیات ہے تو کیا حج پر جانے سے پہلے ان کو حج کرانا ضروری ہے؟ سنا ہے اگر والدین حیات ہوں تو بغیر انھیں حج کرائے حج قبول نہ ہوگا؟

    سوال:

    اگر کسی کے والدین یا دونوں میں سے کوئی ایک حیات ہے تو کیا حج پر جانے سے پہلے ان کو حج کرانا ضروری ہے؟ سنا ہے اگر والدین حیات ہوں تو بغیر انھیں حج کرائے حج قبول نہ ہوگا؟

    جواب نمبر: 10489

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 149=149/ م

    آپ نے کہاں سنا اور کس سے سنا؟ اس کی وضاحت کرنی چاہیے تھی، شرعاً ایسا کوئی مسئلہ نہیں کہ والدین کو حج کرائے بغیر اپنا حج قبول نہ ہوگا۔ والدین اگر صاحب استطاعت ہوں یعنی ان پر حج فرض ہو تو ان کو خود حج میں جانا لازم ہے، اور اگر بیٹے پر حج فرض ہے، والدین پر فرض نہیں، تو بیٹا حج کے لیے جاسکتا ہے، پہلے والدین کو حج کرانا ضروری نہیں، اور اگر استطاعت ہو تو اپنے ساتھ والدین کو بھی حج میں لے جانا بڑے اجر و ثواب کا کام ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند