• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 10230

    عنوان:

    جو لوگ سعودی عربیہ میں رہتے ہیں ان کا ملک کے اندر سفرہوا کرتا ہے۔ اگر کوئیشخص کسی دفتری کام سے جدہ جاتا ہے اور وہ عمرہ بھی ادا کرنا چاہتا ہے تو کیا اس کو اپنی جگہ سے (جہاں سے چلا ہے) احرام باندھنا چاہیے ،یا اس کو اپنا دفتر ی کام پورا کرنے کے بعد احرام باندھنا چاہیے اور اس کے بعد اس کو جدہ عمرہ ادا کرنے کے لیے جانا چاہیے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 10230

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 244=244/م

    جہاں سے چلا ہے اگر راستہ میں کوئی اور میقات نہ پڑتا ہو، تو جدہ پہنچ کر پہلے اپنا دفتری کام پورا کرلے پھر وہیں (جدہ) سے عمرہ کا احرام باندھ کر عمرہ ادا کرے۔ عمرہ ادا کرنے کے لیے حرم شریف جانا پڑتا ہے، جہاں طواف، سعی اور حلق یا قصر کے ذریعہ عمرہ کا عمل پورا کرنا پڑتا ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند