• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 705

    عنوان: ’’سونے سے قبل پانچ اعمال کرکے سویا کرو...‘‘ کیا یہ حدیث ہے؟ ہے تو کس درجے کی ہے؟

    سوال:

    از راہ کرم، کیا آپ اس حدیث کے صحت و ضعف کی تصدیق فرمائیں گے؟ ایک بار نبی صلی اللہ علیہ سلم نے حضرت علی (رضی اللہ عنہ) سے فرمایا: اے علی سونے سے قبل پانچ اعمال کرکے سویا کرو۔ چار ہزار دینار صدقہ کرکے سویا کرو۔ جنت کی قیمت ادا کرکے سویا کرو۔ دو جھگڑنے والوں میں صلح کرکے سویا کرو۔ روزآنہ حج کرکے سویا کرو....۔

    جواب نمبر: 705

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 295/ل=295/ل)

     

    یہ حدیث بعد تلاشِ بسیار کے نہیں مل سکی، اگر آپ کے پاس اس کا حوالہ موجود ہو تو اس کو لکھ کر بھیجیں ان شاء اللہ پھر اس کی تحقیق کی جائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند