• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 69809

    عنوان: کامل مومن جو سب سے پہلے مسجد آئے ،الخ حدیث ہے ؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کیا کوئی اس طرح کی حدیث ہے ؟ کامل مسلمان وہ ہے جو مسجد میں سب سے پہلے آئے اور سب سے بعد میں جائے منافق وہ ہے جو مسجد میں سب سے بعد آئے اور سب سے جلدی جائے ۔اگر ایسی کوئی حدیث ہے تو بتائیں اس کی سند کیسی ہے ؟اس مسئلہ کے بارے میں بتائیں۔ کسی آدمی کو کوئی بھی عذر نہیں ہے لیکن وہ کرسی پر نفل نماز پڑھتا ہے تو یہ کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 69809

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1162-1217/SN37=01/1438
    (۱) اس مکمل سیاق کے ساتھ تو کوئی حدیث نہیں ملی؛ البتہ مسندِ احمد وغیرہ میں ایک روایت ہے جس میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے منافق کی علامات کے ضمن میں یہ بھی شمار فرمایا ”ولایأتون الصلاة إلا دبرا“ یعنی منافق نماز کے لیے اخیر میں آتا ہے، جب اس کا وقت جاتا رہتا ہے۔ مسندِ احمد کے محقق اور مخرج نے اس حدیث کو ”ضعیف“ قرار دیا۔ دیکھیں (مسند احمد، بہ تحقیق: شعیب الأرنووط، رقم: ۷۹۲۶۔ سند ابو ہریرة)۔
    (۲) حقیقی رکوع سجدہ پر قدرت ہونے کے باوجود کرسی میں بیٹھ کر اشارے سے نفل نماز ادا کرنا بھی شرعاً جائز نہیں ہے، اس سے نماز ادا نہ ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند