• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 69417

    عنوان: داڑھی کو ازراہِ تحقیرداڑھ کہنا ؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں ایک آدمی داڑھی کی توہین کرے اور داڑھی کو ازرائے تحقیرداڑھ کہے ؟

    جواب نمبر: 69417

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1029-982/B=12/1437 صحیح احادیث میں داڑھی بڑھانے اور مونچھیں چھوٹی رکھنے کاحکم آیا ہے، جس طرح عورتوں کے لیے سر کا بال رکھنا ضروری ہے اسی طرح مردوں کے لیے داڑھی رکھنا ضروری اور واجب ہے اگر کوئی مسلمان داڑھی کی تحقیر و توہین کرتا ہے تو وہ فاسق و فاجر اور اللہ کا نافرمان اور اللہ کے رسول کا نافرمان ضرور ہے۔ حضرت شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی  نے لکھا ہے کہ جو شخص مستحب کی تحقیر کرتا ہے تو اس کی وجہ سے اس سے سنت چھوٹنے لگتی ہے اور جو شخص سنت کی تحقیر کرتا ہے اس سے واجب چھوٹنے لگتا ہے اور جو شخص واجب کی تحقیر کرتا ہے اس سے فرائض چھوٹنے لگتے ہیں اور جو شخص فرائض کی تحقیر کرتا ہے پھر وہ ایمان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتا ہے اور دنیا سے اس حال میں جاتا ہے کہ وہ ایمان سے خالی ہوتا ہے۔ معاذ اللہ ! کس قدر خطرناک بات ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند