• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 69216

    عنوان: کیا یہ بات درست ہے کہ جبرئیل علیہ السلام نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی رحلت کے وقت کہا کہ میں آخری بار دنیا میں آیا ہوں؟

    سوال: الخصائص الکبرا میں لکھا ہے کہ انحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی رحلت کے وقت جبرائیل نے کہا کہ میں اب دنیا میں نہیں آوں گا جبکہ فضائل اعمال کے جز فضائل رمضان میں لکھا ہے کہ شب قدر میں جبرائیل فرشتوں کے ساتھ دنیا میں آتا ہے ۔ مزید شیخ نے لکھا ہے کہ قرآن میں جبرئیل کے دنیا میں آنے کا ذکر ہے کیا اب جبرائیل شب قدر میں بھی نہیں آئے گا جبکہ وہ انحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی بابت بتا چکا ہے ۔

    جواب نمبر: 69216

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1094-1095/B=12/1437 اول تو خصائص کبریٰ کی روایت کی سند کی تحقیق ضروری ہے کہ یہ روایت کہاں تک صحیح ہے کیونکہ علامہ سیوطی نے اس کتاب میں بہت کچھ رطب ویابس چیزیں جمع کی ہیں، اگر بالفرض صحیح تسلیم کر لیا جائے تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ آپ کے پاس دنیا میں وحی لے کر نہیں آوٴں گا۔ اور شب قدر میں حضرت جبرئیل کے نازل ہونے کا ذکر نص قطعی یعنی قرآن پاک میں موجود ہے تنزل الملائکة والروح اس طرح دونوں کے درمیان تطبیق ممکن ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند