• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 67745

    عنوان: کیا ذكركردہ درود شریف صحیح ہے؟

    سوال: کیا یہ درود شریف صحیح ہے؟ (۱) اللہم صلی وسلم وبارک علی سیدنا محمد ۔ (۲) صلی اللہ تعالی علی محمد ۔ (۳) صلی اللہ علی النبی الامی ۔ اور کیا یہ سب مکمل درود شریف ہیں؟

    جواب نمبر: 67745

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1132-1143/N=11-1437 جی ہاں! یہ سب تینوں درود شریف معنی کے اعتبار سے صحیح ہیں اور مکمل ہیں، البتہ منصوص درود شریف کا اہتمام افضل ہے اور منصوص درود شریف میں درود ابراہیمی (جو نماز میں پڑھا جاتا ہے) سب سے افضل ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند