• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 6382

    عنوان:

    کیا یہ حدیث پاک سچ ہے کہ نجد سے شیطان کی سینگ پھوٹی ہے۔ یہ کس حدیث میں ہے؟ میرے سوال کا ہاں یا نہ میں جواب دیں۔

    سوال:

    کیا یہ حدیث پاک سچ ہے کہ نجد سے شیطان کی سینگ پھوٹی ہے۔ یہ کس حدیث میں ہے؟ میرے سوال کا ہاں یا نہ میں جواب دیں۔

    جواب نمبر: 6382

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 791=729/ ل

     

    بخاری شریف، ج۲ ص۱۰۵۱ پر ہے: عن ابن عمر رضي اللہ عنہ قال: ذکر النبي صلی اللہ علیہ وسلم قال: اللھم بارک لنا في شامنا اللھم بارک لنا في یمننا قالوا وفی نجدنا․․․․․․ قال في الثالثة ھناک الزلازل والفتن وبھا یطلع قرن الشیطان حضرت عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یوں دعا فرمائی اے اللہ ہمارے (ملک) شام میں برکت عطا فرما اور اے اللہ ہمارے ملک یمن میں برکت عطا فرما یہ سن کر صحابہ نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ہمارے نجد کے بارے میں بھی دعاء فرمائیے․․․․․ راوی کہتے ہیں کہ تیسری بار آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہاں زلزلے ہوں گے، فتنے ہوں گے اور وہیں سے شیطان کا سینگ ظاہر ہوتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند