• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 5330

    عنوان:

    میرا سوال یہ ہے کہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی اذان دی ہے؟ اکثر عوام میں مشہور ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی اذان نہیں دی۔ برائے مہربانی کتاب کا حوالہ ضرور دیں۔

    سوال:

    میرا سوال یہ ہے کہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی اذان دی ہے؟ اکثر عوام میں مشہور ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی اذان نہیں دی۔ برائے مہربانی کتاب کا حوالہ ضرور دیں۔

    جواب نمبر: 5330

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1052=800/ ھ

     

    بعض کتب مثل درمختار وغیرہ میں اذان دینا لکھا تو ہے مگر اس کی شرح فتاویٰ شامی وغیرہ میں اس کو رد کردیا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اذان دینا ثابت نہیں، والغیب عند اللہ تعالیٰ


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند