• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 4186

    عنوان:

    ?اگر یا کاش کا لفظ شیطان کے کام کا دروازہ کھول دیتاہے? کیا یہ کسی حدیث کے الفاظ ہیں؟ اور اس کا کیا مطلب ہوگا؟

    سوال:

    ?اگر یا کاش کا لفظ شیطان کے کام کا دروازہ کھول دیتاہے? کیا یہ کسی حدیث کے الفاظ ہیں؟ اور اس کا کیا مطلب ہوگا؟

    جواب نمبر: 4186

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 296=296/ م

     

    مذکورة الصدر جملہ پوری حدیث کا آخری ایک ٹکڑا ہے، جس کی عربی عبارت اس طرح ہے: فإن لو تفتح عمل الشیطان? (مسلم شریف، 338/2) مطلب حدیث کا یہ ہے کہ اگر انسان کو کوئی مصیبت یا تکلیف وغیرہ پہنچے تو وہ اس طرح نہ کہے کہ اگر ایسا کرتا تو یہ تکلیف نہ پہنچتی، اور اگر یوں نہ کرتا تو ایسا نہ ہوتا وغیرہ وغیرہ بلکہ جو بھی غم و تکلیف ہو، اس کو اللہ کے حوالے کردے اور یوں کہہ کر صبر کرے کہ جو اللہ نے لکھا تھا وہ ہوا، اورتقدیر کے فیصلہ پر راضی رہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند