• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 408

    عنوان:

    حضور صلی اللہ علیہ وسلم کون سی خوشبو لگایا کرتے تھے؟

    سوال:

    حضور صلی اللہ علیہ وسلم کون سی خوشبو لگایا کرتے تھے؟

    جواب نمبر: 408

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 196/ل=196/ل)

     

    آپ صلی اللہ علیہ وسلم خوشبو کے لیے مشک اور عنبر استعمال فرماتے تھے۔ اسی طرح دھونی بھی لیا کرتے تھے جو کبھی خالص سے ہوا کرتی تھی اور کبھی عود کے ساتھ کافور ہوتا تھا: عن محمد بن علي قال سألتُ عائشة أکان النبي صلی اللّہ علیہ وسلم یتطیّب قالت نعم : بذکارة الطیب المسک والعنبر رواہ النسائي والبخاري في تأریخہ . وعن ابن عمر أنہ صلی اللّہ علیہ وسلم کان یستبخر بألوة غیر مطہّرة وبکافور یطرحہ مع الألوة . قال في النہایة الألوة العود یُتبخّر بہ وقیل ضرب من خیارہ (جمع الوسائل ملاّ علي القاري. ص:۳۲۰)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند