• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 40061

    عنوان: کوئی ایسی نماز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دکھائیں جسے آپ نے آخری رکعت میں تورک کیے بغیر پڑھی ہو؟

    سوال: کوئی ایسی نماز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دکھائیں جسے آپ نے آخری رکعت میں تورک کیے بغیر پڑھی ہو؟

    جواب نمبر: 40061

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1703-501/H=1/1435-U عن وائل بن حجر، قال: صلّیت خلف رسول اللہ -صلی اللہ علیہ وسلم- فقلت لأنظرن صلاة رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، قال فلما جلس یعني للتشہد افترش رجلہ الیسری ووضع یدہ الیسری یعني علی فخذہ الیسری ونصب رجلہ الیمنی․ رواہ الترمذي: ۱/۳۸ وقال حسن صحیح والعمل علیہ عند أکثر أہل العلم․ اس حدیث میں حضرت وائل بن حجر رضی اللہ عنہ قعدہ اولیٰ یا ثانیہ کی تخصیص کیے بغیر دونوں قعدوں میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا بغیر تورک کے بیٹھنا اپنے مشاہدے سے بیان فرمارہے ہیں،امام ترمذی اس حدیث کے بارے میں فرماتے ہیں کہ یہ حدیث حسن صحیح ہے اور اسی پر اکثر اہل علم کا عمل ہے، اسی طرح حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ نے بھی بایاں پیر بچھاکر اور دایاں کھڑا کرنے کو سنت بتایا ہے اور موٴطا کی روایت میں چوتھی رکعت کی صراحت ہے۔ عن عبد اللہ بن عبد اللہ، أنہ أخبرہ: أنہ کان یری عبد اللہ بن عمر -رضی اللہ عنہما- یتربع في الصلاة إذا جلس، ففعلتہ وأنا یومئذ حدیث السن، فنہانی عبد اللہ بن عمر، وقال: إنما سنة الصلاة أن تنصب رجلک الیمنی وتثنی الیسری ، فقلت: إنک تفعل ذلک، فقال: إن رِجلَیَّ لا تحملانی․ (بخاری شریف: ۱/ ۱۱۴، باب سنة الجلوس) مزید تفصیل کے لیے اعلاء السنن جلد۳ ص۱۹۱، باب ہیئة جلسة التشہدین کا مطالعہ فرمائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند