• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 39947

    عنوان: ہاتھ سے كھانا كھانا

    سوال: ہاتھ سے کھانا کھانا سنّت ہے لیکن کچھ لوگو ں کو جب کہا جائے کہ ہاتھ سے کھانا سنّت ہے تو جب کہ وہ چمچ سے کھا رہے ہوں تو وہ کہتے ہیں کہ ہم ہاتھ سے ہے کھا رہے ہیں کیو نکہ چمچ ہاتھ میں ہے، پکڑا ہوا ہے نہ کہ پیروں میں... اب سوال یہ ہے کہ کیا چمچ سے کھانا بھی سنّت کے مطابق ہے یا خلاف سنّت؟

    جواب نمبر: 39947

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1106-1106/M=8/1433 ہاتھ سے کھانا کھانا سنت ہے کا مطلب یہ ہے کہ لقمہ ہاتھ کی انگلیوں سے بلاواسطہ منھ میں لیا جائے، چمچ ہاتھ میں لے کر کھانا اگرچہ ناجائز نہیں ہے، لیکن اس طریقے کو سنت نہیں کہا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند