• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 3966

    عنوان:

    میں ایک حدیث تلاش کررہاہوں ، میں نے کہیں یہ حدیث سنی تھی۔ براہ کرم، بتائیں کہ یہ حدیث کس کتاب میں ملے گی؟ حدیث کا مفہوم کچھ اس طرح ہے : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ میرے بعد میری امت میں ایک گروہ پیدا ہوگا جو میری محبت کا دعویدار ہوگا ، اس کی نشانی یہ ہوگی کہ وہ اس کے سرپہ ہرا عمامہ ہوگا اور دجال کے ظہور کے بعد اس کا ساتھ دے گا؟

    سوال:

    جواب نمبر: 3966

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 572/ د= 525/ د

    مذکور فی السوال مفہوم کی حدیث میری نظر سے نہیں گذری، البتہ مسلم شریف کی ایک روایت میں یہ الفاظ آئے ہیں: عن أنس -رضی اللہ عنہ- عن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال یتبع الدجّال من یہود أصفھان سبعون ألفا علیہم الطیالسة رواہ مسلم مشکوة:۴۷۵، اس روایت میں صراحت ہے کہ وہ اصفہان کے یہودی ہوں گے۔ الطیالسہ کے بارے میں مصباح اللغات میں لکھا ہے سبز رنگ کی چادر ہے جس کو مشائخ و علماء استعمال کرتے ہیں اور یہ عجمیوں کا لباس ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند