• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 38422

    عنوان: مصنف ابن ابی شیبہ پر دو محدث نے کام کیا ہے

    سوال: کوئی ایسے محدّث ہیں جنہوں نے مصنّف ابنِ ابی شیبہ، مسند امام احمد، سنن نسائی، ابو داؤود وغیرہ جیسی کتبِ احادیث کو بخوبی اور صحیح طور پر ضعیف اور صحیح احادیث میں بانٹا ہو؟ میں البانی کی بات نہیں کر رہا ہوں کیونکہ وہ ایک غیر مستند شخص تھااور اس سے لاتعداد غلطیاں بھی ہوئی ہیں۔

    جواب نمبر: 38422

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 843-695/B=5/1433 مصنف ابن ابی شیبہ پر دو محدث نے کام کیا ہے، ایک شیخ عوامہ نے اور وہ طبع ہوکر مارکیٹ میں آچکی ہے۔ اور دوسرے شیخ حبیب الرحمن الاعظمی محدث نے، ثانی الذکر کی کچھ جلدیں مدینہ سے چھپی تھیں، مسند احمد کے بارے میں سنن نسائی کے بارے میں مجھے تحقیق نہیں، البتہ سنن ابی داوٴد کے بارے میں مولانا خلیل احمد محدث سہارنپوری کی بذل المجہود دیکھئے انھوں نے علل پر خوب اچھی بحث کی ہے۔ اور حدیث کے درجات پر بھی بحث کی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند