• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 37378

    عنوان: موضوع رویت پر اردو میں کونسی کتاب ہے؟

    سوال: (۱) موضوع رویت پر اردو میں کونسی کتاب ہے؟ (۲) مولا علی قاری رحمتہ اللہ علیہ کی موضوعات کبیر اور موضوعات کبری کیا اردو میں کتاب ہے؟اور کیا یہ کتابیں مل سکتی ہیں؟فتنہٴ بریلویت پرکونسی کتاب سب سے بہتر ہے؟

    جواب نمبر: 37378

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 355=289-3/1433 جب تک آدمی علم حدیث کی کتابیں نہیں پڑھے گا وہ علم رجال کو نہیں سمجھ سکے گا، اور علم حدیث پڑھنے کے لیے خوب اچھی طرح عربی سیکھنا ضروری ہے، علم حدیث کے راویوں کے نام، ان کے حالات جن کو علم رجال کہتے ہیں، وہ عربی کے علاوہ کسی اور زبان میں نہیں ہے۔ موضوع روایت پر بھی کوئی کتاب اردو میں نہیں لکھی گئی ہے۔ ملا علی قاری کی کتاب موضوعات کبیر بھی عربی زبان میں ہے اردو میں اس کا ترجمہ ہماری نظر سے نہیں گذرا ہے۔ فتنہ بریلویت کو سمجھنے کے لیے مطالعہ بریلویت کا مطالعہ کیجیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند