• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 36039

    عنوان: مرد حضرات عورت سے کہتے ہیں کے اگر اللہ تعالی تیسری سجدہ اتار تا تو وہ عورت کے لے ہوتا۔ قران و سنت اور شریعت کی رو سے یہ بات صحیح ہے یا نہیں؟ اگر صحیح ہے تو قران و سنت کے حوالجات بتائیں۔

    سوال: مرد حضرات عورت سے کہتے ہیں کے اگر اللہ تعالی تیسری سجدہ اتار تا تو وہ عورت کے لے ہوتا۔ قران و سنت اور شریعت کی رو سے یہ بات صحیح ہے یا نہیں؟ اگر صحیح ہے تو قران و سنت کے حوالجات بتائیں۔

    جواب نمبر: 36039

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 106=61-2/1433 اس مفہوم کی روایت حدیث شریف میں موجود ہے ، حدیث شریف میں ہے: ”اگر میں کسی کو سجدہ کرنے کا حکم کرتا تو عورت کو حکم کرتا کہ وہ اپنے شوہر کو سجدہ کرے“ عن أبي ہریرة رضي اللہ عنہ قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: لو کنت آمرا أحدا أن یسجد لأحد لأمرت المرأة أن تسجد لزوجہا (مشکاة: ۲۸۱)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند