• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 35706

    عنوان: كنزل العمال كے سلسلے میں

    سوال: آج کل انٹرنیٹ اور موبائل پر بہت سی ایسی احادیث مل رہی ہیں جو حیران کن ہیں، مکر ان میں سے زیادہ تر احادیث میں نے پہلے کبھی نہیں سنی، اور ان کا حوالہ کنز ل عالم اور کنز العمال سے ہوتا ہے، برائے مہربانی ان کتابوں کے بارے میں علم حق کی رائے فرمائیں۔

    جواب نمبر: 35706

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 48=34-1/1433 ”کنزل عالم اور کنز العمل“ نام کی کوئی کتاب نہ تو دیکھی ہے اور نہ سنی ہے، البتہ ”کنزل العُمّال“ نام کی ایک مشہور کتاب ہے، جس میں ”صحیح“، ”ضعیف“ انتہائی ضعیف بلکہ ”موضوع“ روایتیں بھی ہیں، اس لیے اس کتاب کی حدیث پر اعتماد اس وقت کرنا چاہیے جب کسی قابل اعتماد ماہر فن محدث کی طرف سے تائید وتصحیح ہوجائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند