• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 32293

    عنوان: کیا کوئی ایسی کتاب ہے جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تمام سنتیں موجود ہوں؟

    سوال:
    کیا کوئی ایسی کتاب ہے جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تمام سنتیں موجود ہوں؟ایک بیان میں میں نے سنا ہے کہ بیت الخلاء میں جانے کی 51/ سنتیں ہیں؟ہم کھانے سونے کے آداب کے بارے میں سنتے ہیں، لیکن یہ سنتیں کہاں ملیں گی؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 32293

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوى (ب): 788=658-6/1432
    آپ "رسول اللہ صلی اللہ عليہ وسلم کی سنتيں" نامی کتاب کا مطالعہ کريں، احاديث کے حوالے سے آپ کی تمام سنتوں کو ذکر کيا گيا ہے‏، يہ تين جلدوں ميں مجلد ہے، بہت عمدہ اور مستند کتاب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند