• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 31553

    عنوان: حدیث کی صحت کے متعلق

    سوال: میں نے ایک حدیث سنی ہے جس کا مفہوم یہ ہے : ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے حضرت جبرئیل علیہ السلام نے پوچھا کہ اللہ کو آپ زیادہ محبوب ہیں یا عرش ؟آپ نے فرمایا کہ میں۔ پھر سوال کیا کہ اللہ کو میں زیادہ محبوب ہوں یا آپ؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ اللہ کو میں زیادہ محبوب ہوں۔ پھر پوچھا کہ اللہ کو آپ زیادہ محبوب ہیں یا دین؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ دین“ ۔ میں نے یہ حدیث بہت جگہ تلاش کی مگر کہیں نہیں ملی۔ کیا کوئی ایسی حدیث ہے؟دوسری بات یہ ہے کہ اس میں گستاخی کا پہلو نمایاں ہورہا ہے، کیوں کہ ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ اللہ کو سب سے زیادہ ہمارے آقا ﷺ محبوب ہیں۔ براہ کرم، اس پر روشنی ڈالیں۔

    جواب نمبر: 31553

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 685=573-5/1432 ہماری نظر سے ایسی کوئی حدیث نہیں گذری۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند