• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 29307

    عنوان: میں نے ایک حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم سنی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد میری امت میں بارہ بامام ہوں گے، کیا درست ہے؟بارہ اماموں کے نام بتائیں۔ جزاک اللہ!

    سوال: میں نے ایک حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم سنی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد میری امت میں بارہ بامام ہوں گے، کیا درست ہے؟بارہ اماموں کے نام بتائیں۔ جزاک اللہ!

    جواب نمبر: 29307

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):352=267-3/1432

    حدیث شریف میں بارہ اماموں کی صراحت نہیں ہے، البتہ بارہ خلفاء کا تذکرہ حدیث شریف میں موجود ہے: لا یزال الدین قائمًا حتی تقوم الساعة أو یکون علیہم اثنا عشر خلیفة کلہم من قریش (مشکاة) بارہ خلفاء کے نام کی صراحت حدیث شریف میں نہیں ملی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند