• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 28372

    عنوان: عرب امارات میں ایک کمپنی کا پی آر او ہوں اور ساتھ ساتھ ملازمت بھی کرتاہوں، میرا کام مختصر ہے کہ میں لیقر(شراب) لائسینس کے لیے درخواست تیار کرتاہوں اور محکمہ ٴ شراب میں پیش کردیتاہوں اور اسٹاف(غیر مسلم) کے لیے لائسینس حاصل کرتاہوں، مہینہ میں ایک بار ۔ اس بارے میں اسلام کیا کہتاہے؟

    سوال: عرب امارات میں ایک کمپنی کا پی آر او ہوں اور ساتھ ساتھ ملازمت بھی کرتاہوں، میرا کام مختصر ہے کہ میں لیقر(شراب) لائسینس کے لیے درخواست تیار کرتاہوں اور محکمہ ٴ شراب میں پیش کردیتاہوں اور اسٹاف(غیر مسلم) کے لیے لائسینس حاصل کرتاہوں، مہینہ میں ایک بار ۔ اس بارے میں اسلام کیا کہتاہے؟

    جواب نمبر: 28372

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 61/32-1/1432

    شراب کے لیے درخواست تیار کرنا اور اس کا لائسنس حاصل کرنا خواہ غیرمسلم ہی کے لیے کیوں نہ ہو، کسی مسلمان کے لیے جائز نہیں کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شراب کے سلسلہ میں (اس سے وابستہ) دس لوگوں پر لعنت بھیجی ہے، جن میں شراب فراہم کرنے والا بھی شامل ہے: وحاملہا والمحمولة إلیہ الحدیث رواہ أبوداوٴد


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند