• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 2522

    عنوان: جس پروگرام میں اسلام سے متعلق شرانگیزی کی جاتی ہو اسے دیکھنا کیسا ہے؟

    سوال:

    میرا سوال یہ ہے کہ آج کل ٹی وی پر بہت ہی شر انگیز باتیں پھیلائی جارہی ہیں۔ ابھی دودن پہلے کسی اسلامی پروگرام میں یہ بتایا جارہا تھا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا ابو طالب نے اسلام قبول کرلیا تھا اور ان کے نام کے ساتھ رحمتہ اللہ علیہ بھی لگارہے تھے اور ان کا یہ کہنا تھاکہ ہمارے محدثین نے اس بارے میں صحیح تحقیق نہیں کی ہے اور انہیں کافر کہنے سے گریز نہیں کرتے ہیں۔ ابو سفیان جیسے منافق کو رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں اور اتنی عزت و احترام کرتے ہیں کہ جنہوں نے فتح مکہ کے بعد اپنے آپ کو بچانے کے لیے اسلام قبول کیاتھا۔ کچھ سمجھ میں نہیں آیا کہ یہ کس قسم کی باتوں کو میڈیا کے ذریعے پھیلا رہے ہیں۔ مجھے تو ایسا لگا کہ شیعیت کو پھیلایا جارہا ہے کہ شیعہ خود تو بڑے بڑے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی عزت نہیں کر تے ہیں اب لوگوں کو عام صحابہ کرام سے متنفر کر رہے ہیں۔ ہمارے لیے تو ادنی صحابی بھی بہت اعلی ہیں۔ ہمیں کوئی حق نہیں کہ صحابہ کرام کے بارے میں کوئی بھی غلط بات کریں۔ براہ کرم، اس پر روشنی ڈالیں۔

    جواب نمبر: 2522

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 739/ ل= 723/ ل

     

    اس میں شک نہیں کہ آج کل باطل فرقے طرح طرح سے اپنے مذہب کی ترویج و اشاعت میں لگے ہوئے ہیں اور آپ نے جو نمونہ پیش کیا وہ اس کی واضح دلیل ہے۔ کیونکہ ابو طالب کا حالت کفر پر مرنا صحیح حدیث سے ثابت ہے، اسی طرح فتح مکہ کے وقت ابو سفیان رضی اللہ عنہ کا اسلام لانا ثابت ہے اور وہ ہمارے نزدیک محترم ہیں، ایسی حالت میں مسلمانوں پر ضروری ہے کہ اس طرح کے تمام پروگراموں کو دیکھنے سے بالکلیہ احتراز کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند