• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 240

    عنوان:

    کیا حضرت مریم جنت میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بیوی ہوں گی؟

    سوال:

    میں نے ایک تبلیغی جماعت کے بزرگ سے سنا ہے کہ جنت میں حضرت عائشہ اور حضرت مریم (رضی اللہ عنہما) نبی صلى الله عليه وسلم  کی بیویوں میں سے ہوں گی۔ میں سوال یہ کرنا چاہتا ہوں کہ یہ روایت کس حد تک درست ہے؟ نیز، اس کا حوالہ کیا ہے؟ رہ نمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 240

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 365/ب=359/ب)

     

    ام الموٴمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا تو دنیا میں بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیوی تھیں اور جنت میں بھی بیوی رہیں گی، لیکن حضرت مریم کے بارے میں کوئی ایسی حدیث ہماری نظر سے نہیں گذری کہ وہ جنت میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیوی رہیں گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند